الحدیدہ میں دراندازی کی کوششیں،7حوثی ہلاک

    0

    یمن:مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے میں دراندازی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
    مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے ایک بیان کے مطابق مغربی ساحل میں التحیتا ضلع کے علاقے الفازہ میں مذکورہ فورسز کے ٹھکانوں کی جانب حوثی ارکان کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس دوران 7 حوثی باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوئے جب کہ بقیہ فرار ہو گئے۔ نشانہ بننے والے حوثیوں میں دو نشانچیوں کے علاوہ آر پی جی اور کلاشنکوف کے حامل پیدل ارکان شامل ہیں۔
    ایک عسکری ذریعے نے باور کرایا کہ مشترکہ مزاحمتی فورسز فائر بندی اور جذبات پر قابو رکھنے کے حوالے سے کمان کی ہدایات پر کاربندی ہے تاہم وہ حوثیوں کی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں پر ہاتھ باندھ کر ہر گز نہیں بیٹھے گی۔ ذریعے کے مطابق حوثی عناصر کی تمام تر نقل و حرکت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور مشترکہ فورسز کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS