نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اترپردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی امتحان میں غلط سوالات تنازعہ کے سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کےخلاف عذرداری کی سماعت سے بدھ کو انکار کردیا۔
جسٹس ہیمنت گپتا اورجسٹس انیرودھ بوس کی بنچ نےامیت ترپاٹھی اوردیگر کی عذرداری کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوئی سماعت کے دوران کہا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی۔
عدالت نے حالانکہ عرضی گذاروں کوپھر سے ہائی کورٹ جانے کی چھوٹ دینے پرسوالیہ نشان لگاتے ہوئے کچھ سوالات اورجوابات کنجی پرمغالطہ کی صورت پیدا ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے پورے سلیکشن کے عمل پرروک لگاتےہوئے سوالات کی کاپی کی جانچ کے لئے یوجی سی پینل کو بھیجنے کا حکم دیا تھا،لیکن دو ججوں کی بنچ نے گزشتہ 12 جون کو یک رکنی بنچ کے فیصلے پراسٹے آرڈر جاری کیا تھا۔
اس کے بعد عرضی گذار نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عرضی گذار نے اسسٹنٹ ٹیچروں کے اعلان کردہ نتائج میں کچھ سوالات کی سچائی پرسوال اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ اترپردیش میں 69000 ہزار بھرتی معاملہ گزشتہ دو برسوں سے معلق ہے جس کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کے سرکاری نوکری حاصل کرنے کا خواب اب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ہے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Regional
- Uttar Pradesh
اترپردیش میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی امتحان میں غلط سوال تنازعہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS