ریسلرستیندر ملک پر تاحیات پابندی عائد

0

نئی دہلی (یو این آئی) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا نے منگل کو ریسلر ستیندر ملک پر دولت مشترکہ کھیلوں کے ٹرائلز کے دوران ریفری جگبیر سنگھ پر حملہ کرنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ستیندر میچ میں 18 سیکنڈ باقی رہ کر 3-0 سے آگے تھے ۔ موہت نے ٹیک ڈاؤن داؤ لگایا اور ستندر کو میٹ سے دھکیل کر ایک اور پوائنٹ حاصل کیا۔ ستیندر ملک نے 125 کلو گرام کا فائنل ہارنے کے بعد ریفری جگبیر سنگھ پر حملہ کیا جس پر ریسلنگ فیڈریشن نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ستیندر پر تاحیات پابندی عائد کر دی۔ریفری وریندر ملک نے ٹیک ڈاؤن شرط کے لیے موہت کو دو پوائنٹس نہیں دیے اور ستندر کو باہر کرنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ دیا۔موہت نے فیصلے کو چیلنج کیا۔ مقابلے کی جیوری، ستیہ دیو ملک نے خود کو غیر جانبداری کے لیے فیصلے سے الگ کر لیا کیونکہ وہ اسی گاؤں سے تھے جس سے ستیندر کا تعلق تھا۔سینئر ریفری جگبیر سنگھ کو چیلنج پر غور کرنے کو کہا گیا، جنہوں نے ٹی وی ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ موہت کو تین پوائنٹس ملنے چاہئیں۔ اس کے بعد اسکور 3-3 تک چلا گیا اور موہت آخری پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے فاتح قرار دیا گیا۔ اس فیصلے سے ستندر ناراض ہو گیا اور سیدھا جگبیر کے پاس گیا اور اس پر حملہ کر دیا جس سے وہ زمین پر گرگئے ۔ یہ سب کچھ ریسلنگ فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی آنکھوں کے سامنے ہوا۔ ستیندر کو ہال سے باہر نکال دیا گیا۔ برج بھوشن نے ستیندر پر تاحیات پابندی لگا دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS