ولڈ ایڈس ڈے کی بیداری مہم

0

نئی دہلی (ایجنسی) :دنیا بھر میں ہر سال ایک دسمبر کو بین الاقوامی ایڈس دیوس منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کے بیچھے کا مقصد ایڈس کے بارے میں ہر عمر کے لوگوں کے بیچ بیداری مہم چلانا ہے۔سب سے پہلے بین الاقوامی ایڈس دیوس کو منانے کے شروعات ڈبلیو ایچ او نے اگست 1987میں کی تھی۔ ۔ سماجی تنظیم ’AWOSPHR‘ایکٹو ویلفیر آرگنائیزیشن فار سوشل پرابلم اینڈ ہیومن رائٹس نے ولڈ ایڈس ڈے پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سماج میں ایڈس کے خلاف بیداری مہم چلائی گی تاکہ لوگوں کو ایڈس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جاسکے۔ اس پروگرام کو لوگوں نے کافی سراہا ہے اس پروگرام میں ادارے اوسفر (AWOSPHR)کے سکریڑی جناب بابر علی، شاہینہ پروین، ادارے کے صدر جناب جہانگیر جی نے بھی اپنا اہم رول ادا کیا۔ اوسفر کے ذریعہ سماج میں بیداری لانے کے لئے وقت وقت پر پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS