خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ:رام ناتھ کووند

0

ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند نے راجستھان کے سروہی میں ایک پروگرام میں کہا خواتین کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہے۔ POCSO ایکٹ کے تحت عصمت دری کے مجرموں کو رحم کی درخواست دائر کرنے کا حق نہیں ہونا چاہئے۔ رام ناتھ کووند نے کہا پارلیمنٹ کو رحم کی درخواستوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
2012 میں ہوئے اجتماعی عصمت دری کے مجرم ونے شرما نے رحم کی درخواست دائر کی تتھی۔  وزارت داخلہ نے مجرم ونے شرما کی اپیل کی فائل صدر رام ناتھ کووند کو بھجوا دی ۔وزارت داخلہ نے رحم کی درخواست مسترد کرنے کی سفارش کی۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS