45 سال سے زائد عمرکی خواتین کو بغیرمحرم عمرہ کی اجازت

0

محرم کے بغیرخواتین کو45 سے کم عمر یا گروپ کے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں:وزارت حج وعمرہ
ریاض(ایجنسیاں) : سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست (محرم ) کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45سال سے زائد عمر کی خواتین بغیر مرد سرپرست (محرم) کے عمرہ کرسکیں گی۔بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS