کوہ پیما پیالی بساک نے بغیر آکسیجن کے ایورسٹ پر ہندوستان کا پرچم لہرایا

0

کولکاتا (یو این آئی) مغربی بنگال سے آنے والی کوہ پیما پیالی بساک نے اتوار کو ایک نیاکارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر سپلیمنٹری آکسیجن کے ماؤنٹ ایورسٹ (8848 میٹر) کی چڑھائی مکمل کرلی۔ یکم اکتوبر،2021 کو ماؤنٹ دھولاگیری-1(8167 میٹر) کو کامیابی کے ساتھ سر کرنے والی بساک اضافی آکسیجن کے بغیردنیا کے ساتویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنی تھیں۔ ایک رپورٹ میں کھاٹمانڈو میں ان کے ایجنٹ کے دفتر میسرز پائنیر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایورسٹ پر پہنچنے کے بعد صبح تقریباً 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پیالی بساک بغیر سپلیمنٹری آکسیجن سپورٹ کے دنیا کی چوٹی پر چڑھ گئی ہیں۔ پیالی بساک سپلیمنٹری آکسیجن کی مدد کے بغیر ماؤنٹ ایورسٹ اور ماؤنٹ لہوتسے کوفتح کرنے کے لئے نکلی تھیں۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے انہیں اپنی مہم تقریباً ترک کرنی پڑی تھی، لیکن آخرکار انہیں جمعہ کی صبح ایورسٹ کے لیے اجازت مل گئی۔ پیالی بساک نے ہفتہ کو شام 7 بجے (نیپالی وقت) کے قریب اپنا سفر شروع کیا اور نیپال کی طرف سے ایک شیرپا گائیڈ کے ساتھ صبح 9 بجے (نیپالی وقت) کے قریب چوٹی پر پہنچ گئیں۔پیالی بنگال کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بغیر آکسیجن کی بوتل کے ایورسٹ پر چڑھائی کی ہے ۔
جو کم از کم 27,000 فٹ کی بلندی پر ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دن کے آرام کے بعد، ہوگلی ضلع کے چندن نگر سے تعلق رکھنے والی پیالی پیر کو آکسیجن کی بوتل کے بغیر 8,516 میٹر کی بلندی پر واقع دنیا کے چوتھے بلند ترین پہاڑ لہوتسے پر چڑھنے کی کوشش کریں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS