منشیات معاملہ:بی جے پی لیڈر کی قریبی خاتون گرفتار

0
Image:ndtv.com

کولکاتہ: مغربی بنگال پولیس نے نیوٹائون کے قریب ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق 20 سالہ لڑکی بی جے پی لیڈر راکیش سنگھ کے لئے کام کرتی تھی۔
کولکاتہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ وہ مبینہ طور پر منشیات فروشوں سے کوکین خریدتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیو علی پور منشیات کے معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ وہ راکیش سنگھ کے لئے منشیات کا کاروبار کرتی تھی۔ افسر نے بتایا کہ خاتون نے 9,500 فی گرام کے حساب سے کوکین خرید کر راکیش سنگھ کے حوالہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ خاتون کا تعلق منشیات فروشوں سے ہے یا نہیں۔ہم نے اسے پیر کی رات نیو ٹاؤن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خاتون پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس کیس کے سلسلے میں اب تک 8 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔بی جے پی کے نوجوان رہنما پامیلا گوسوامی اور اس کے دوست پربیر کمار ڈے اور نجی سکیورٹی گارڈ سومناتھ چٹرجی کے ساتھ گزشتہ ماہ جنوبی کولکاتہ کے نیو علی پور علاقہ سے مبینہ طور پر 90 گرام کے قریب کوکین کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جو ان کی کار میں ملا تھا۔ اس کے بیان کی بنیاد پر بی جے پی کی ریاستی کمیٹی کے ممبر راکیش سنگھ اور ایک اور شخص جو اس کے ساتھ تھے، کو مشرقی بردوان ضلع کے گالسی سے گرفتار کیا گیا۔راکیش کے ایک اور قریبی ساتھی کو گزشتہ ہفتہ آرفنج گنج روڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS