مقررہ وقت کے اندر افغانستان سے انخلا کا امکان بہت کم : شیف

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شیف نے کہا ہے کہ 31 اگست کی آخری تاریخ تک افغانستان سے مکمل انخلاء کے امکانات کم ہیں۔ شیف نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ’’مجھے لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے لیکن میرے خیال میں اس کا بہت زیادہ امکان نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ امیگرینٹ ویزا کے خصوصی درخواست گزاروں کے ساتھ امریکیوں کے انخلا کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ دیگر میں افغان پریس کے ارکان ، سول سوسائٹی کے رہنما ، خواتین رہنما شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ یہ سب کچھ ابھی اور مہینے کے اختتام کے درمیان مکمل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں امریکی شہریوں ، افغان ترجمانوں اور ان کے خاندانوں کو اب بھی کابل سے نکالنے کی ضرورت ہے۔
مقامی میڈیا نے امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن منگل کو جی 24 رہنماؤں کی میٹنگ کے دوران افغانستان سے انخلا کی آخری تاریخ 31 اگست سے آگے بڑھانے کے اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS