سری نگر: (یو این آئی) شہر سری نگر کے سونہ واری اور ڈل گیٹ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر شراب دکانیں کھولے جانے کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجی نوجوانوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ‘ہم غیر مقامی لوگوں کو یہاں کا امن خراب نہیں ہونے دیں گے’، ‘شراب دکانوں کو بند کرو’ وغیرہ جیسے نعرے درج تھے۔
اس موقعے پر شبیر احمد شیخ نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر جگہ شراب کی دکان کھل رہے ہیں جس سے یہاں کے نوجوان خراب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جتنی بھی شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں وہ سب بند ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ شراب کی دکانیں کھلنے سے یہاں کا ماحول خراب ہوگا اور یہاں کی خواتین گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گی۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پہلے ہی شراب کی ایک دکان تھی اس کو بند کرنے کے بجائے دوسری کھولی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس ایک طرف سے روز منشیات فروشوں کو گرفتار کر رہی ہے تو دوسری طرف یہاں شراب کی نئی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اور ڈرگس کا عام ہونا بھی یہاں خود کشیوں کی ایک وجہ ہے۔
سری نگر میں شراب کی دکانیں کھلنے سے خواتین میں خوف،کیا نوجوان سنبھل پائی گی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS