2024کی تیاری، 15 ریاستوں کے بی جے پی انچارج تبدیل

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) :سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کےلئے، بی جے پی نے 15 ریاستوں کے انچارج اور معاون انچارج کا اعلان کیا ہے۔ یہ فہرست بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جاری کی ہے۔ فہرست کے مطابق، سمبت پاترا کو شمال مشرق، ونود تاوڑے کو بہار، مہیش شرما کو تریپورہ، لکشمی کانت باجپئی کو جھارکھنڈ، پرکاش جاوڈیکر کو کیرالہ، رادھا موہن اگروال کو لکشدیپ، اوم ماتھر کو چھتیس گڑھ، بپلب کمار دیب کو ہریانہ، پی مرلیدھر راو¿ کو مدھیہ پردیش ، وجے روپانی کوپنجاب اور چنڈی گڑھ ، ترون چ±گ کو تلنگانہ، ارون سنگھ کو راجستھان اور منگل پانڈے کو مغربی بنگال کا انچارج مقرر کیا گیا ہے،جبکہ رادھاموہن اگروال کو کیرالہ، پنکجا منڈے اوررماشنکرکٹھیریاکومدھیہ پردیش، نریندر سنگھ رینا کو پنجاب، ہریش دویدی کو بہار، اروند مینن کو تلنگانہ، نتن نبین چھتیس گڑھ، وجیا راہٹکرکو راجستھان، امت مالویہ اور آشا لکڑا مغربی بنگال اور ریتوراج سنہا کوشمال مشرقی کی ریاستوں کامعاون انچارج بنایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS