واشنگٹن: (یو این آئی) ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے اکیڈمی آف موشن پکچرزآرٹس اینڈ سائنسز سے استعفیٰ دے دیا ہے جنہوں نے گزشتہ ہفتے اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران تقریب کے پریزینٹر کرس راک کو اسٹیج پر تھپڑ مارا تھا۔ سی این این نیوز چینل نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ول اسمتھ نے ایک بیان میں کہا، “میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور جو بھی نتائج بورڈ مناسب سمجھے اسے قبول کروں گا۔” انہوں نے کہا، “تبدیلی میں وقت لگتا ہے اور میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں کہ میں پھر کبھی تشدد کو منطق سے بالاتر نہیں ہونے دوں گا۔”قابل ذکر ہے کہ یہ چونکا دینے والا واقعہ اتوار کی رات آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ اس کے بعد اکیڈمی نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے اسمتھ کے خلاف “ضابطہ اخلاق کی کارروائی شروع کر دی ہے”۔
ہالی ووڈ ادکارول اسمتھ کا آسکر اکیڈمی سے استعفیٰ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS