گوا:کیا بی جے پی کی دال نہیں گلنے والی؟

0

گوا میں بی جے پی کو ہرانے اور فرقہ پرست پارٹیوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے نام پر سیکولر پارٹیوں میں خوب مقابلہ آرائی ہورہی ہے۔ عام آدمی پارٹی سیکولرزم کے علاوہ صاف ستھرے نظام کو قائم کرنے کا ایجنڈا پیش کررہی ہے ترنمول کانگریس گوا میں بی جے پی کے موجودہ اقتدار کے لیے سبب بنی کانگریس کی کمزوریوں کی طرف اشارہ کررہی ہے۔ پچھلے دنوں ترنمول کانگریس کے لیڈر مہوا مترانے کانگریس لیڈر چدمبرم کے ٹوئٹ کو لے کر سخت موقف ظاہر کیا ہے مگر اس کے باوجود شاید ترنمول کانگریس پہلے سے زیادہ سرگرم ہوگئی ہے اور یاد دلا رہی ہے کہ ترنمول کانگریس کی گوا میں دال گلنے والی نہیں ہے۔ گوا کانگریس کے انچارج دنیش گنڈو راؤ نے مہوا مترا کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کو بی جے پی کو ہرانے کے لیے دہلی کے لیڈروں کی توجہ چاہیے۔ ترنمول کانگریس کی کیا شاندار حکمت عملی ہے، بی جے پی چاہتی ہے کہ گوا میں کانگریس اور کمزور ہوجائے اور وہ اس کے مقابلے میں زیادہ مظبوط ہوجائے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مہوا مترا کس کی مدد کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ کانگریس پچھلی مرتبہ اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گوا میں سرکار نہیں بنا سکی تھی اور تقریباً یہی صورت حال منی پور میں بھی پیدا ہوئی تھی۔ دونوں ریاستوں میں کانگریس مستحکم طریقے سے موقع کا فائدہ نہیں اٹھاپائی اور بی جے پی نے بازی مار لی۔ شاید اسی لیے مہوا مترا کانگریس کو للکار رہی ہیں۔ خیال رہے کہ گوا میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی بھی الیکشن لڑ رہی ہیں اور دونوں نے بغیر کسی اتحاد کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کانگریس نے گوا فارورڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور اس کے شرد پوار کی نیشنل کانگریس سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے مہاراشٹرا وادی گئو منتک پارٹی (ایم جی پی) کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ گوا میں اسمبلی کی 40سیٹیں ہیں اور یہاں پر 14فروری کو الیکشن ہوگا۔
گوا میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر اروند کجریوال نے اپنی پارٹی کے روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہلی کی طرح ساحلی ریاست میں بے روزگاری ختم کرے گی۔ مفت بجلی اور پانی فراہم کرے گی۔ ان کی پارٹی کانکنی اور زمین کے حق کو بھی بحال کرے گی۔ اس بابت انہوں نے جن نکات پر زور ڈالا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
روزگار فراہم کرانا
کانکنی کو دوبارہ شروع کرانا
زمین کے حق کی بحالی
بہتر تعلیم
بہتر صحت خدمات
بہتر سڑکیں
کرپشن سے آزاد نظام
18سال سے زیادہ عمر والی عورت کو ہرماہ ہزار روپے کا وظیفہ
زراعت کے شعبہ میں بہتری
تجارت اور صنعت کے لیے آسان ضوابط
سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش
24گھنٹے بجلی اور پانی کی سپلائی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS