روزنامہ راشٹریہ سہارا کے ایڈیٹرسید نفیس حسن عابدی کی اہلیہ سپرد خاک، سوئم آج

    0

    لکھنؤ (ایس این بی) روزنامہ راشٹریہ سہارا کے ایڈیٹر سید نفیس حسن عابدی کی اہلیہ مرحومہ رضیہ بیگم بنت سید صادق حسین رضوی کو آج ہفتہ کو دن میں تقریباً 11 بجے یہاں عیش باغ میں واقع کربلاملکہ جہاں قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد کیا گیا۔ مولانا سید قنبر عباس نے نماز جنازہ پڑھائی اور مجلس سید الشہداء سے خطاب کیا۔ جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ روزنامہ راشٹریہ سہارا کے اراکین، صحافیوں اور ہر شعبہ حیات سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں موجود تھے۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ایک مجلس سید الشہداء کل 28 فروری کو صبح 10 بجے (پابندی وقت کے ساتھ) مسجد مقبرہ عالیہ گولہ گنج میں برپا ہوگی جسے مولانا مرزا انور حسین خطاب کریں گے۔زنانی مجلس مکان مسکونہ -66 مقبرہ گولہ گنج میں ہوگی۔ واضح رہے کہ مرحومہ رضیہ بیگم نے تقریباً 56 برس کی عمر میں بروز جمعہ 26 فروری کو دیر رات داعی اجل کو لبیک کہا۔ مشرقی دہلی میں واقع اپنی قیام گاہ -15/65 ترلوک پوری میں دیر رات دل کا دورہ پڑنے پر مرحومہ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت ہونے کی تصدیق کی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS