کسان مخالف زرعی قوانین کے خلاف احتجاج ناراض کسان نے 5بیگھہ گندم کی فصل پر ٹریکٹر چلایا

0

نجیب آباد :نجیب آ باد تحصیل کے قصبہ ناگل سوتی کے گاؤں ہرچند پور کے ایک ا ورکسان نے فصل کی قیمتوں کی عدم فراہمی اور کسان مخالف زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر چلا کر اپنے کھیت میں 5 بیگھہ گندم کی کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلا کر جوت دیا۔کسان نے مرکزی اور ریاستی حکومت پر کسانوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ جب کسان کو فصل کی مناسب قیمت نہیں ملے گی تو فصل پیدا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فصل کے مناسب قیمت نہ ملنے اور کسان مخالف قانون سے متعلق ضلع کے کسان تینوں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل چاند پور کے کلچھانہ گاؤں میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں کھڑی گندم کی فصل کو جوت کر زرعی قوانین کی مخالفت کی تھی۔اتنا ہی نہیں تحصیل نگینہ کے ٹیلی پورہ گاؤں کے کسان کلدیپ کمار نے بھی گندم کی فصل کو ٹریکٹر چلا کر ختم کردیاتھا۔ ضلع بجنور کے کسان اپنی فصلوں کو ہل چلا کر مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔
بجنور ضلع کے ہرچند پور گاؤں میں کسان دیو کمار نے اپنی 5 بیگھہ گندم کی فصل پر ٹریکٹر چلایا۔ کسان دیو کمار نے بتایا کہ مرکزی حکومت من مانی کر رہی ہے۔ کسانوں کی مرضی کے بغیر تینوں کسان مخالف قوانین کسانوں پر عائد کیے جارہے ہیں۔ حکومت کے بنائے ہوئے نئے قوانین سے کسان اپنے کھیتوں میں مزدور کی حیثیت سے رہیں گے۔ وزیر اعظم کے پسندیدہ سرمایہ داروں کے پاس کھیتوں پر قبضہ ہوگا۔ کسان اتر سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو کسان اپنی کھڑی فصلوں پر ہل چلا دیںگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS