image:kordinate.world

ممبئی(ایجنسیاں) : انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیر کے روز پنجاب کنگز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو 4 رنز سے شکست دی۔ ممبئی کی فاسٹ پچ پر پنجاب کنگز کے بلے بازوں نے بہت زیادہ چھکے مارے۔ کپتان لوکیش راہل ، کرس گیل اور دیپک ہڈا نے درمیانی اوور میں راجستھان کے باؤلرز کی جم کر پٹائی کی۔ پنجاب نے اپنی اننگز کے درمیانی اوورز (7-15) میں 115 رنز کا اضافہ کرکے 221 رنز کے بڑے اسکور کو حاصل کیا اور یہی ان کی جیت میں اہم رہا۔ راجستھان کی فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی ، گیند بازوں کو فیلڈروں کا ساتھ نہیں ملا جس کے سبب رن تیزی سے بنتے رہے۔ متعدد کیچ بھی چھوٹ گئے۔اس کا فائدہ پنجاب کے بلے بازوں نے خوب اٹھایا۔ میانک اگروال کی شکل میں پنجاب کا پہلا وکٹ گرا، اس کے بعد کرس گیل نے کچھ بڑے شاٹس کے ذریعہ حریف گیند بازوں پر حاوی ہونے کی کوشش کی۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور دیپک ہڈا نے شاندار اور تیز بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم کیا۔ ہڈا نے صرف 20گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ہڈا نے 20 گیندوں پر شاندار نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے اپنی 64 رنز کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ انہوں نے تیسری وکٹ کے لئے راہل کے ساتھ 47گیندوں پر 105رن کی شراکت قائم کی۔ اس دوران راہل نے بھی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 50گیندوں پر 91رنز بنائے۔انہوں نے 7چوکے اور 5چھکے بھی لگائے۔
راجستھان کے لئے کپتان سنجو سیمسن کے علاوہ کوئی اور بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ سیمسن نے 63 گیندوں پر 119 رنز بنائے اور میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دوسرے سرے سے کوئی بھی بیٹسمین سیمسن کا ساتھ نہیں دے سکا۔ منان وہرا (12) ، جوس بٹلر (25) ، شیوم ڈوبے (23) اور ریان پراگ (25) اپنی اننگ کو بڑی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکے۔
راجستھان اپنی اننگز کے 18 اوورز تک میچ میں تھا۔ سیمسن نے میچ جیتنے کے لئے اکیلے ہاتھ دیکھے ، لیکن پنجاب کے بولر ارشدیپ سنگھ اور ریلی میریڈتھ نے انہیں ایسا کرنے نہیں دیا۔ راجستھان کو آخری دو اوورز میں جیت کے لئے 21 رنز درکار تھے۔ پہلے میرڈیتھ اور پھر ارشدیپ نے اپنے اوورز میں 8-8 رنزدیئے اور پنجاب کو سیزن کی پہلی جیت دلائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS