نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یاد میں راجر ہاٹ میں یادگار اور یونیورسٹی قائم کی جائے

    0

    کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مرکز ی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 23 جنوری کو قومی تعطیل کا اعلان کی جائے۔
    ممتا بنرجی نے کہا کہ راجرہاٹ میں آزاد ہند فوج کے نام سے منسوب ایک یادگار تعمیر کی جائے گی۔ اس کے احاطے میں ریاستی حکومت ایک یونیورسٹی بھی قائم کرے گی جو نتیاجی کےنام پر وقف ہوگی۔
    اس سال کلکتہ میں یوم جمہوریہ کی پریڈ نیتا جی کے نام منسوب کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج رات 12.15بجے ایک سائرن بجایا جائے گا۔ اور مرکزی حکومت کو 23جنوری کو قومی تعطیل کا اعلان کرنا ہوگا۔ ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج کے دن ہم لوگ قومی ہیرو کے طور پر منارہے ہیں ۔ حکومت بنگال نے نیتاجی کے 125ویں جیتنی کے موقع پر سال بھر پروگرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کےلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔
    ممتا بنرجی کی قیادت میں ایک عظیم الشان پدیاترا کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
    ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ نیتاجی کے نام منسوب یونیورسٹی کے قیام کا پورا خرچہ بنگال حکومت برداشت کرے گی اور غیر ملکی یونیوسٹی کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا ۔
    خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر پری کرما دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ۔ نیتاجی 1897میں کٹک میں پیدا ہوئے تھے ۔
    وزیر اعظم مودی اس موقع پر کلکتہ میں دو تقریبات سے خطاب کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS