راہل خود بھی کو کانگریس سے جوڑ کر دکھائیں: بی جے پی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘سے پہلے مسٹر راہل گاندھی خود کو اور اپنی پارٹی سے باہر جانے والے لیڈروں کو تو کانگریس سے جوڑ کر دکھائیں۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’جو لوگ خود کو اپنی پارٹی سے بھی نہیں جوڑ سکے، وہ بھارت کو جوڑنے کی یاترا پر نکلے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کانگریس میں ایک درباری راگ ہوتا ہے کہ مسٹر راہل گاندھی کو صدر بنائیں، تو انہیں صدر بناؤ۔ مسٹر راہل گاندھی کہتے ہیں کہ میں نہیں بنوں گا، درمیان میں وہ غیر ملکی دورے پر چلے جاتے ہیں۔ آپ سب جانتے ہیں کہ وہ پارٹی سے کتنا وابستہ ہیں۔ کانگریس کے اپنے پرانے وقف لوگ، وقف لیڈر کانگریس چھوڑ رہے ہیں اور راہل جی ملک کو جوڑنے چلے ہیں۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا اور اڑی بالاکٹ سرجیکل اسٹرائیک پر ثبوت مانگ کر ملک کے اتحاد کو کمزور کرنے والے مسٹر راہل گاندھی کی منافقت کی یہ بدترین سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل جی، اگر آپ پہلے اپنا گھر، پارٹی جوڑتے تو ملک کو جوڑنے کی بات کرتے۔ یہ صرف ان کا چھلاوا اور فریب ہے۔ یہ انہیں دوبارہ لیڈر بنانے کی ایک مشق ہے، وہ کانگریس سے پوچھنا چاہیں گے کہ مسٹر گاندھی کو کتنی بار لانچ اور ری لانچ کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS