لکھنؤ:(یواین آئی):سال 2022 میں ہونے والے یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی مخالف پارٹیوں کی اتحاد کے لئے کوشاں یوگی کابینہ کے سابق وزیر و سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ بہار میں حکمراں جماعت جنتا دل یونائیڈ کو بھاگیداری سنکلپ مورچہ میں شامل کرنے اور ان سے اتحاد کی تصویر 15اکتوبر تک صاف ہوجائے گی۔ مصدقہ ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق راج بھر اوراویسی کے درمیان گذشتہ دنو ں ہوئی ملاقات میں بھاگیداری سنکلپ مورچہ کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور 27اکتوبر کو سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مورچہ میں شامل دیگر پارٹیاں اس میں شرکت کریں گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS