مسلمان سب سے زیادہ کنڈوم استعمال کرتے ہیں’ بھاگوت کو اویسی کا جواب

0

نئی دہلی (ایجنسی :)بڑھتی ہوئی آبادی پر ان دنوں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا بیان آبادی میں اضافے پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ کے بیان کے بعد آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کنڈوم کا سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ حال ہی میں، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے “مذہبی بنیادوں پر آبادی میں عدم توازن” کی بات کی تھی، جس پر اسد الدین اویسی نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ آبادی کی شرح پہلے سے کم
اسدالدین اویسی کے مطابق، ’’مسلمانوں میں زرخیزی کی شرح پہلے سے کم رہی ہے۔‘‘انہوں نے موہن بھاگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “فکر نہ کریں، مسلمانوں کی آبادی بڑھ نہیں رہی بلکہ کم ہو رہی ہے۔ کون سب سے زیادہ کنڈوم استعمال کر رہا ہے؟ ہم کر رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’موہن بھاگوت اس پر بات نہیں کریں گے۔دراصل موہن بھاگوت نے ’’علاقائی عدم توازن‘‘ پر بات کرتے ہوئے آبادی کی پالیسی پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ برادری کی بنیاد پر “آبادی کا عدم توازن” تشویشناک ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS