کون بنیں مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی جنرل سکریٹری ؟

0
Image: Business-Standard

نئی دہلی،(یو این آئی) ترنمول کانگریس نے سابق راجیہ سبھا رکن ارپیتا گھوش کو مغربی بنگال ترنمول کانگریس کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔مغربی بنگال ترنمول کانگریس کے صدر سبرت بخشی کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک خط میں محترمہ گھوش کو ان کی تقرری کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔گزشتہ بدھ کو محترمہ گھوش نے راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ساتھ ہی یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی تھیں کہ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات پر رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں تنظیمی ذمہ داری دی جائے گی۔واضح رہے کہ محترمہ گھوش ان اراکین پارلیمنٹ میں شامل تھیں جن پر پارلیمنٹ میں مانسون سیشن کے دوران ہنگامہ آرائی اور مارشلوں کے ساتھ الجھنے کا الزام تھا۔ اس معاملے میں انہیں معطل بھی کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS