کرونا وائرس: عالمی ادارہ صحت ’ڈبلیو ایچ او‘ نے بلائی ہنگامی میٹنگ

0

چین اور دنیا کے دیگر ممالک میں کرونا وائرس معاملوں میں اضافہ کے بعد اب ڈبلیو ایچ او(عالمی ادارہ صحت) نے توجہ مرکوزکی ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے صحت عامہ کی عالمی ہنگامی صورتحال کے تعین کے لئے ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آڈہانوم گیبریس نے جنیوا سے آن لائن نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ’چین میں اور عالمی سطح پراس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ڈبلیو ایچ او کی اولین ترجیح ہے۔  ہم ہر لمحہ کی صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں‘۔ایمرجنسی کمیٹی اس بحران سے نمٹنے کے طریقوں پر سفارشات بھی پیش کرے گی۔ صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے دنیا کے مختلف دارالحکومتوں سے پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے صحافیوں کے لیے انتظاامات کئے گئے ہیں۔علاج کی تلاش کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان  بڑے پیمانے پر اشتراک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت چین اور دیگر قوموں کے ساتھ مل کر اس حوالہ سے تعین کے لئے کام کررہا ہے۔ڈاکٹر مائیکل ریان نے  ممالک  پر وائرس کے خاتمہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ 194 ممالک انفرادی اقدامات پر عمل درآمد کررہے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی، سماجی اور سیاسی طور پر تباہی کا امکان ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ عالمی برادری کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مالی ذرائع اور سیاسی خواہش موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہم وائرس کے مرکز پر سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کرنے پر چین سے اتفاق کرتے ہیں کیونکہ اس طرح اس سے نمٹنا آسان ہے لیکن اگر آپ کے پاس متعدد مراکز ہوں تو یہ مشکل ہے‘۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS