بابائے قوم کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

0

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 72 ویں برسی پر ملک کے مختلف حصوں میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ۔سیاسی، سماجی، ملی مذہبی سبھی طبقات کے افراد بابائے قوم کو اور ان کی خدمات کو یاد کر رہے ہیں۔ اور سبھی کا یہی کہنا ہے مہاتما گاندھی کی قربانیوں، اصول و نظریات اوران کی مذہبی رواداری کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔  آج بروز جمعرات دہلی کے راج گھاٹ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کرکے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کی۔ راج گھاٹ پر واقع باپو کی سمادھی پر منعقد سرکاری پروگرام میں صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مختلف  وزارتوں کے مرکزی وزراء، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افواج کے سربراہان نے  انتہائی عقیدت سے گلپوشی کی۔ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی باپو کی سمادھی پر گلہائےعقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر راج گھاٹ پر باپو کے مقبول بھجن کو بھی گایا گیا۔ صدر نے اپنے پیغام میں کہا’گاندھی جی نے اپنی آخری  قربانی میں ہمارے لئے دوسروں سے بے لوث محبت کا مسلسل پیغام دیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ گاندھی کے اس سچے پیغام کو زندگی میں اتاریں گے‘۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا، ''مہاتما گاندھی کی برسی پر کوٹی کوٹی نمن۔ قابل احترام باپو کے خیال اور مثالی خیالات قابل بنائیں اور ہمیں نیو انڈیا کی تشکیل کے لئے رہائش پذیرہیں۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بابائے قوم کو ٹویٹ کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، باپو تم زندہ ہو،کھیتوں میں کھلیانو٘ں میں، انصاف میں، سچائی میں،اور محبت میں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کے ذریعہ گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی اور ان کے اقوال کو دہرایا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS