دہرادون،(یو این آئی):اتراکھنڈ کے نئے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ نے بدھ کے روز گورنر کے طور پر حلف لیا۔ریاست کے چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے بعد گورنر نے فوج کی چوتھی مراٹھا بٹالین ریجمنٹ کی طرف سے دیئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
اس سے قبل چیف سکریٹری ایس ایس سندھو نے صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے جاری کردہ وارنٹ کو پڑھ کر سنایا جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ کو اتراکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر گرمیت سنگھ نے اپنی ترجیحات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ “ریاست کی خواتین خود کفیل اور بہادر ہیں، ایسی صورتحال میں یہاں کی بیٹیوں کو فوجی اسکولوں، این ڈی اے کے لیے ترغیب دے کر ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک نیا باب لکھا جائے گا “۔
انہوں نے کہا کہ سابق فوجیوں، بوڑھے والدین اور فوجیوں کے خاندانوں کی ایک بڑی تعداد بھی اتراکھنڈ میں ہے۔ ان کی صحت، پنشن سے متعلق مسائل کا حل اور سابق فوجی ہیلتھ اسکیم کی سہولیات میری ترجیح ہیں۔گورنر نے کہا کہ وقت تیزی سے بدل رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ ریاست دو بین الاقوامی سرحدوں سے متصل ہے۔ اس لیے رابطہ ، پل، سڑکیں، ٹنل رابطہ بھی اہم ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سمیت دیگر معززین اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔
کون بنے اتراکھنڈ کے گورنر اور کون ہیں گرمیت سنگھ؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS