سری نگر،(یو این آئی): مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے یونیورسٹی کے کشمیر کیمپس میں عنقریب فارسی مضمون متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع اردو یونیورسٹی کے کشمیر کیمپس میں بہت جلد فارسی مضمون بھی متعارف کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کیمپس میں پہلے چار مضامین میں پوسٹ گریجویشن کرائے جا رہے ہیں اور ضلع کے طلبا کی سہولیت کے لئے فارسی مضمون کو بھی جلد ہی متعارف کیا جائے گا۔پروفیسر سید عین الحسن نے یہ اعلان کشمیر یونیورسٹی میں شعبہ فارسی کے اساتذہ و طلبا کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران پر کیا ہے۔ اس موقع پر شعبے کے سربراہ پروفیسر شاد حسین بھی موجود تھے۔دریں اثنا فارسی مضمون میں پوسٹ گریجویشن کر رہے طلبا نے اس اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے موصوف وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایک طالب علم نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارسی میں پی جی کرنے والے ضلع بڈگام کے طلبا یہ اعلان سن کر خوشی سے پھولے نہیں سمائے۔
انہوں نے کہا: ‘شعبہ فارسی میں بات چیت کے دوران طلبا نے پروفیسر عین الحسن صاحب کو یہ بتایا کہ اس شعبے میں پچاس فیصد طلبا ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں پانچ گھنٹے روز یونیورسٹی آنے جانے میں صرف ہو جاتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘یہ سن کر موصوف پروفیسر نے اعلان کیا کہ ہم کشمیر کیمپس میں بہت جلد شعبہ فارسی متعارف کریں گے تاکہ طلبا کو طویل مسافت طے کرنے کی کوفت سے نجات مل سکے’۔
مانو کشمیر کیمپس میں عنقریب کون سا مضمون متعارف کرایا جائے گا، وائس چانسلر کی یقین دہانی؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS