وزیر اعلی پنجاب کا یہ اعلان کجریوال جیساتو نہیں،جانیں نومنتخب وزیر اعلی کا اعلان

0
image:thefinancialexpress

چنڈی گڑھ:(ایجنسی): سیاست میں وی آئی پی کلچرل کو ختم کرنے کا اعلان بہت سی دفعہ ہوا اور بڑے بڑے لیڈروں نے اس تعلق سے پہل کی، مگر سیاست میں تبدیلی نہیں آئی۔ ادھر پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے اشارے دیتے ہوئے اپنی حفاظت کو کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی عوام کی طرح ہی ہیں اور انہی میں سے ایک ہیں، لہذا اپنے ہی بھائیوں سے حفاظت کے لئے انہیں ایک ہزار سیکورٹی اہلکار کی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔
دفتر وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی حفاظت کو کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب لوگوں میں سے ہی ایک ہوں اور مجھے اپنے ہی بھائیوں سے بچانے کے لئے ایک ہزار سیکورٹی اہلکاروں کی فوض کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے ہی لوگوں سے مجھے کیسا خطرہ۔
غورطلب ہے کہ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اپنی حلف برداری تقریب کے بعد خود کو عام آدمی قرار دیا تھا۔ جس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ ان کا زور وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے پر رہے گا۔ چنی کے مطابق دیگر لیڈران کی حفاظت جتنے اہلکار سے ہو سکتی ہے اتنے ہی سیکورٹی اہلکار ان کی حفاظت پر بھی مامور کئے جائیں اور وہ حفاظت کے نام پر بے وجہ کا لاؤ لشکر ساتھ لے کر نہیں چلیں گے۔
وزیر اعلیٰ چنی کے اس فیصلے کے بعد اب پنجاب میں دیگر لیڈران کی حفاظت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سکھجندر سنگھ رندھاوا نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام لیڈران اور ریاست میں دیگر افراد کو حاصل رہی حفاظت کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت وی آئی پی کلچر کو پوری طرح ختم کر دے گی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے اس کے متعلق بہت کچھ کہا تھا۔ یہاں تک کہ سرکاری بنگلہ نہ لینےکا بھی اعلان کیا تھا، مگر بدلتے دنوں کے ساتھ کجریوال کا کچھ کررہے ہیں ، وہ سب کے سامنے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS