مودی۔یوگی کے اقتدار میں آنے پر مولانا ہوئے بے روزگار،جانیں برج بھوشن نے کن مولانا کی طرف کیا اشارہ

0
Image: The Friday Times

گونڈہ:(یواین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن پارلیمان اور انڈین کشتی یونین کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ نے جمعرات کو منھ بھرائی کی سیاست پر طنز کستے ہوئے کہا کہ سیاسی اسٹیج پر تقریر کرنے والے مولانا 2014 کے بعد سے بے روزگار نظر آنے لگے ہیں۔
قیصر گنج سے رکن پارلیمان نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سال 2014 کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیش پارٹیوں کے ذریعہ مولویوں کے ذریعہ تقریر کرانے کی ہمت نہ کر پانے کی وجہ سے سیاسی اسٹیج پر تقریر کرنے والے مولانا بے روزگار نظر آنے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں مسلم سمان کو صرف اپنے ووٹ کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بی جے پی ہی ایسی واحد پارٹی ہے جو سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے پر کام کررہی ہے انہوں نے مسلم سماج کے لوگوں سے بی جے پی کو اپنانے کی اپیل کی۔
سنگھ نے کہا کہ مودی۔ یوگی حکومت بغیر کسی ذات۔مذہب کی تفریق کے سبھی طبقوں کے لئے ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو غیر ذمہ دار قرار دیا جبکہ اے آئی ایم آئی ایم صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کا جملہ کہ ‘مسلمانوں کو سیاسی پارٹیاں یوز اینڈ تھرو’سمجھتی ہیں یہ صحیح بات ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS