حکومت 17مئی کے بعد کیا قدم اٹھا رہی ہے: سونیا گاندھی

0

نئی دہلی: ملک گیر لاک ڈاون کا تیسرا مرحلہ ختم ہونے کے بعد حکومت اس مسئلہ پر کیا حکمت عملی اختیار کررہی ہے، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج اس پر حکومت سے سوال کیا۔ 
سونیا گاندھی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت کو بتانا چاہئے کہ 17مئی کے بعد کیا صورتحال ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت لاک ڈاون کے پیمائش کے لئے کیا پیمانہ اختیار کررہی ہے اور وہ اس بارے میں 17مئی کے بعد کیا اور کیسی پالیسی اختیار کرہی ہے۔
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے سونیا گاندھی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ تیسرے مرحلہ کا لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کیا ہوگا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS