پبلک ٹرانسپورٹ کچھ ہدایات کے ساتھ جلد شروع کیا جاسکتا ہے: وزیر ٹرانسپورٹ

0

نئی دہلی: ملک میں جاری کورونا وائرس کے درمیان حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو کچھ ہدایات کے ساتھ جلد شروع کیا جاسکتا ہے۔ یونین روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے ملک کے بس اور کار آپریٹرز کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے معاملات حل کرنے میں ان کی مکمل مدد کرے گی۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بس اینڈ کار آپریٹرز کنفیڈریشن آف انڈیا کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے نتن گڈکری نے کہا ،'شاہراہوں کی آمدورفت کھولنا اور عوام کے درمیان اعتماد پیدا کرنے میں ایک لمبا راستہ طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ جلد ہی کچھ رہنما اصولوں کے ساتھ کھل سکتا ہے۔ حالاں کہ انہوں نے بسوں اور کاروں کے آپریشن کے دوران معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے اور ہینڈ واش ، سینیٹائزنگ ، چہرے کے ماسک جیسے حفاظتی اقدامات کو اپنانے کی بھی تلقین کی۔ بس اینڈ کار آپریٹرز کنفیڈریشن آف انڈیا کے ممبران کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لندن ماڈل کو اپنانا چاہتی ہے ، جہاں سرکاری فنڈز کم سے کم ہیں اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھاوا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی بس اور ٹرک کے خراب معیار کی طرف بھی اشارہ کیا۔ گڈکری نے ان کے اچھے طریقوں کو اپنانے پر زور دیا ، جو دیسی صنعت کے لئے طویل عرصے سے مالی طور پر قابل عمل ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے معاملات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور یہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اس وبا سے اب تک 1694لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS