سہارا شری کے آدشرادھ میں شامل ہوئیں معروف ہستیاں

0
سہارا شری کے آدشرادھ میں شامل ہوئیں معروف ہستیاں
سہارا شری کے آدشرادھ میں شامل ہوئیں معروف ہستیاں

لکھنؤ (ایس این بی): سہارا انڈیا پریوار کے بانی، محرک، سرپرست اعلیٰ اور گروپ کے منیجنگ ورکر و چیئرمین عزت مآب’سہارا شری‘ سبرت رائے سہارا کے ’آدشرادھ‘ میں ملک کی معروف ہستیاں پہنچیں۔
اس موقع پر سہارا شری کی اہلیہ او رپریوار کی بڑی بھابھی جی شریمتی سوپنا رائے، ڈپٹی منیجنگ ورکر شری اوپی شریواستو، ڈپٹی منیجنگ ورکرشری جے برت رائے، سینئر صلاح کار انل وکرم سنگھ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرشریمتی کم کم رائے چودھری،پریوار کی سینئر رکن شریمتی موسمی رائے،سمراٹ نیوگی، جگانتو رائے، جاگرتو رائے، شریمتی رچا رائے، چاندنی رائے، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرس شری ابھیجیت سرکار، شری وی ایس ڈوگرا، شری سمت رائے، شری الکھ سنگھ اور شری ایس وی سنگھ وغیرہ سبھی سینئر اراکین نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان میں ہریانہ، راجستھان و یوپی حکومت کے نائب وزیراعلیٰ، وزراء،ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، انتظامیہ کے افسران،سماج کے مختلف شعبوں کی معزز شخصیات کے ساتھ ہی ہزاروں کی تعداد میں سہارا انڈیا پریوار کے کرتویہ یوگی اور فنکار موجود تھے۔

اس سے قبل صبح 10بجے پروہت امت گوسوامی کی نگرانی میں پوجن کا آغاز کیا گیا۔ برن پوجن کی کڑی میں نرائن برن، گرو برن اور پروہت برن کے ساتھ چتدھ شانتی، تلکانچن، بیترنی، سوریہ پوجا، بھجی کا باضابطہ پوجن ہمانک رائے کے ذریعہ کرایا گیا۔ پریوار کی موجودگی میں شرادھ کا پروگرام جذباتی طور پر چلا۔ بالخصوص برہمنوں کو دان پنیہ کی شکل میں اس پوجن کا ودھان ہے۔ برہمنوں کو پریوار کے سبھی اراکین نے کھلے من سے دان کرکے سہارا شری کی شانتی کے لیے پرارتھنا کی۔ پروہت نے بتایا کہ روایت کے مطابق دان پنیہ کرنے سے متوفی کی آتما کو بے پناہ شانتی حاصل ہوتی ہے۔ اس روایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سہارا شری کے پریوار کے سبھی اراکین نے اَن، اشیاء، پانی، پھل، پھول کا دان مہاپاتر کو کیا۔ مہاپاتر نے پریوار کو کھلے من سے آشیرواد دیا اور سہارا شری کی آتما کی شانتی کے لیے ایشور سے پرارتھنا کی۔اس کے بعد12برہمنوں کو باعزت طریقہ سے آسن دے کر بھوجن بھی پیش کیا گیا۔ پھر سہارا شہر میں بنائے گئے باوقار پنڈالوں میں بھوج پروگرام شروع ہوا۔ یہ پروگرام دوپہرمیں شروع کیا گیا۔ کئی بڑے بڑے پنڈالوں میں مہمانوں اور سہارا انڈیا پریوار کے کرتویہ یوگیوں کے لیے بھوج کا معقول انتظام تھا۔سبھی مقامات پر ’سہارا شری کی تصویر‘ بھی لگائی گئی تھی، جس پر لوگوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

گروپ کے منیجنگ ورکر وچیئرمین عزت مآب سہارا شری سبرت رائے سہارا کے ’آدشرادھ‘ میں ہریانہ کے نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ، اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو، سابق کارگزار وزیراعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی، ریاستی قانون ساز کونسل کے چیئرمین کنور مانویندر سنگھ، انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو، یوگی حکومت کے کابینی وزیر جتن پرساد، راکیش سچان، بے بی رانی موریہ، جے پی ایس راٹھور اور دیاشنکر سنگھ کے ساتھ ممبرپارلیمنٹ پرمود تیواری، ممبرپارلیمنٹ جیابچن، ممبرپارلیمنٹ ڈاکٹر دنیش شرما، ممبرپارلیمنٹ ڈمپل یادو، سابق ممبرپارلیمنٹ واداکار راج ببر، معروف فنکار نادرہ ببر، سابق وزرا ڈاکٹر مہیندر سنگھ، اروند سنگھ گوپ، امبیکا چودھری، اترپردیش کے چیف سکریٹری درگاشنکر مشرا، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ سنجے پرساد، پرنسپل سکریٹری سیاحت مکیش میشرام، ممبراسمبلی نیرج بورا، ایم ایل سی جاسمیر انصاری، سابق ایم ایل سی سراج مہندی، ضلع مجسٹریٹ سوریہ پال گنگوار، سابق چیف سکریٹری اتل گپتا، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر جے شنکر مشرا، کیپٹن ایس کے دویدی، سابق ممبراسمبلی راکیش یادو، راشٹریہ لوک دل کے قومی ترجمان انل دوبے، اے کے ٹی یو کے وائس چانسلر جے پی پانڈے، فلم اداکار شتروگھن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا، اداکار راج پال یادو، پلے بیک سینگر سپنا مکھرجی وغیرہ نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS