نئی دہلی (ایجنسیاں)اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ، جو نئی دہلی کے ایک شوکے دوران گرفتار ہونے کے بعد سرخیوں میں آئے تھے ، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دراصل بجرنگ دل نے فاروقی کو گجرات دورے کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ریاست میں منور کے پروگرام کی اجازت نہیں دیں گے۔ فاروقی نے حال ہی میںکہا تھا کہ وہ گجرات کا دورہ کرنے والے ہیں۔ یہ دورہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔ حالانکہ فاروقی کو ملنے والی دھمکیوں اور انتباہات کے پیش نظر اس دورے پر شکوک و شبہات ہیں۔ گجرات بجرنگ دل کے لیڈر جولت مہتا نے ایک ویڈیو ٹویٹ کیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘اس نے اپنے کام سے ہندو مذہب پر حملہ کیا ، اس نے اپنے کامیڈی سے ہندو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی، بجرنگ دل ان چیزوں کے بارے میں روادار نہیں ہے۔ بجرنگ دل کو جیسے کو تیسا جواب دینا آتاہے۔ ہم آپ سے یہ شو منسوخ کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں اور اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو مالی ، جسمانی اور ذہنی نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔منور نے گجرات کے ڈونگری میں اپنے شو کا اعلان کیا تھا۔ یہاں سے شروع کرنے کے بعد ، وہ یکم سے3 اکتوبر تک ریاست کے مختلف حصوں میں شو کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال جنوری میں بی جے پی ممبراسمبلی کے بیٹے کی شکایت پر منور کو اندور میں ایک شو کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے شو میں ہندو دیوتاؤں اور وزیر داخلہ امت شاہ کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہی تھیں۔ منور کو سپریم کورٹ نے فروری میں ضمانت دی تھی۔
کامیڈین منور فاروقی کو شو رد کرنے کی دھمکی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS