ہماچل پردیش میں ضمنی انتخابات30اکتوبر کو

0
image:business-standard.com

شملہ (یو این آئی) : ہماچل پردیش میں ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس کے تحت منڈی لوک سبھا نشست پر ضمنی انتخابات 30اکتوبر کو ہوں گے اور کانگڑہ میں فتح پور ، سولن میں ارکی اور شملہ کی جوبل کوٹکھائی اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات ایک ہی دن ہوں گے ۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔کمیشن کے مطابق انتخابات کے حوالے سے نوٹیفکیشن یکم اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 8اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ 11اکتوبر کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کا دن 13اکتوبر مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے بعد 30اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 2نومبر کو ہوگی۔ انتخابی عمل 5نومبر سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ہماچل میں منڈی پارلیمانی نشست رکن اسمبلی رام سوروپ شرما کی مشکوک حالات میں موت کے بعد خالی ہوئی ہے ،جبکہ فتح پور میں ایک سابق وزیر اور ایم ایل اے سوجن سنگھ پٹھانیا کا انتقال ہوگیا تھا۔
جبل-کوٹکھائی میں سابق وزیر اور بی جے پی ایم ایل اے نریندر برگٹا کی موت کے بعد یہاں کی اسمبلی نشست خالی ہوئی ہے ۔ ارکی میں یہ نشست سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس ایم ایل اے ویربھدر سنگھ کی موت کے بعد خالی ہوئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS