ٹوکیوٹوکیو میں تاریخ رقم کرنے کا سنہرا موقع : سویتا پونیا

0

نئی دہلی: خاتون ہاکی ٹیم کی گول کیپر سویتا پونیا کا خیال ہے کہ آئندہ سال  ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں ٹیم کے پاس تاریخ رقم کرنے کا شاندار موقع ہوگا۔ 
اولمپک کا انعقاد اس سال 24 جولائی سے ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب ٹورنامنٹ کو آئندہ سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اولمپک کھیلوں کا انعقاد آئندہ سال 23 جولائی سے ہوگا۔ 
گول کیپر سویتا نے کہا کہ ہم ٹوکیو میں تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ ہمارے ٹیم میں تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا تال میل ہے۔ ہم نے حال ہی میں بڑی ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس سے ہمارا اعتماد بلند ہوا ہے۔ اگر ہم اپنی فارم میں کھیلیں تو آئندہ سال ضرورتمغہ جیتیں گے ۔ 
سویتا سے پہلے ہندوستانی مرد ٹیم کے گول کیپر پی آر شری جیش نے کہا تھا کہ ٹیم آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں تمغہ حاصل کرسکتی ہے ۔
سویتا نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لئے اولمپک کافی اہم ہوتا ہے۔ ٹیم میں ہم سبھی کا خواب اولمپک میں صرف حصہ لینا ہی نہیں بلکہ ملک کے لئے تمغہ جیتنا بھی ہے۔ سال 2016 ریو اولمپک میں حصہ لینا میرے لیے کافی خوشگوار تھا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS