چیسٹر لی اسٹریٹ (یو این آئی) : ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی۔20 میچ میں شکست کے بعد کہا کہ گراؤنڈ ضرورت سے زیادہ گیلا تھا اور ٹیم نے “زبردستی” میچ میں حصہ لیا۔
ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے زبردستی کھیلا۔ گراؤنڈ کی حالت 100 فیصد کھیلنے کے قابل نہیں تھی، یہ ضرورت سے زیادہ گیلا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘انجری کے بہت امکانات تھے ، ہمارا ایک کھلاڑی زخمی بھی ہوا جس کی وجہ سے ہمیں باؤلر کے بغیر کھیلنا پڑا، مجھے یقین ہے کہ ہم اگلے میچ میں واپس آئیں گے ۔ہفتے کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ہندوستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے انگلینڈ کو 133 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 13 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سیریز کا دوسرا میچ 13 ستمبر بروز منگل ڈربی میں کھیلا جائے گا۔
میدان گیلا تھا ہم نے زبردستی کھیلا:ہرمن پریت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS