ہم تبدیلی کے وعدے کی تکمیل میں ناکام رہے :عمران خان

0
irshadgul.com

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد ’تبدہلی‘ کے اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہے ۔مقامی اخبار ڈان نے جمعہ کو مسٹر خان کے حوالے سے بتایا کہ ’ابتدائی طور پر ہم انقلابی اقدامات کے ذریعے فوری تبدیلی لانا چاہتے تھے لیکن بعد میں احساس ہوا کہ ہمارا نظام اتنے بڑے دھچکے کو برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے ۔‘انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت اور وزارتیں عوام کو مطلوبہ نتائج فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ حکومت اور ملکی مفادات کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہماری وزارتیں اس بات پر کام کر رہی ہیں کہ کس طرح برآمدات بڑھا کر ملک کو مستحکم کیا جائے اور عوام کی حالت کیسے بہتر ہو، غربت کیسے ختم ہو؟مسٹر عمران خان نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ، درآمدات کے متبادل تلاش کرنا اور غربت کا خاتمہ ان کی حکومت کی ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ذمہ داری بیورو کے اختیارات میں اصلاح کیا گیا ہے ۔ جس سے بیوروکریٹس کو پہل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اب بیوروکریٹس کے پاس ’پینڈنگ فائلوں پر دستخط‘ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے ۔یہ بتاتے ہوئے کہ موثر پالیسی سازی اور گڈگورننس اہم ہیں، انہوں نے وزارتوں سے کہا کہ وہ قومی مفاد کو سامنے رکھیں اور وعدوں کو پورا کرنے کے لیے’آؤٹ آف دی باکس سالوشنز‘اختیار کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS