فرضی آئی پی ایل: میچز کو یوٹیوب کے ذریعے لائیو دکھایا گیا ،روسی جواریوں کو لوٹ لیا گیا

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : چند افراد نے جعلی انڈین پریمئیر لیگ کروا کر روسی جواریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں ایک فارم ہاؤس کے اندر آئی پی ایل کا ڈرامہ رچاگیا اور روس میں بیٹھے جواریوںسے تین لاکھ روپے ہتھا لیے گئے۔ پولیس کے مطابق جعل سازوں نے چند مزدوروں کو کھلاڑیوں کا روپ دیا جن کو اصلی آئی پی ایل ٹیمز کی جرسی پہنائی گئی جب کہ ایک جعلی امپائر بھی کھڑا کیا گیا جو باؤنڈری یا وکٹ کا اشارہ کرتا تھا۔ڈرامے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نوسربازوں سے معروف کمنٹریٹر ہارشا بھوگلے کی آواز کی نقل کرنے والے کمنٹیٹر کو بھی کمنڑی کے لیے رکھ لیا۔ میچز کو یوٹیوب کے ذریعے لائیو دکھایا گیا اور چینل کو آئی پی ایل کا نام دیا گیا۔
جعل سازوں نے اس ڈھونگ کو اصلی رنگ دینے کے لیے یہاں تک اہتمام کیا کہ انڈین کمینٹیٹر ہارشا بھوگلے کی آواز کی نقل کرنے والے ایک شخص کو کمنٹری کے لیے رکھ لیا۔اس جعلی آئی پی ایل کے میچ یو ٹیوب پر ایک چینل بنا کر نشر کیے جاتے رہے۔ اس یو ٹیوب چینل کا نام بھی آئی پی ایل رکھا گیا تھا۔ دلچسپ چیز یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران پچ سے ہٹ کر زیادہ دور کا کوئی منظر نہیں دکھایا جاتا تھا۔ا سٹیڈیم کا تاثر دینے کے لیے انٹرنیٹ سے شائقین کے اصلی شور کی آوازیں حاصل کر کے اسپیکر کے ذریعے چلا دی جاتی تھیں اور ایسا لگتا تھا کہ واقعی یہاں تماشائیوں کا ہجوم ہے۔اس دوران روسی جواریوں کو گمان بھی نہیں ہوا کہ ان کے ساتھ کیا دھوکہ کیا جا رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کی اسٹیج تک جا پہنچا۔ شاید فائنل بھی ہو جاتا لیکن اس سے قبل ہی پولیس نے اس جعل سازی کا سراغ لگا لیا۔ پولیس نے اس کیس میں چار افراد کو حراست میں لیا
ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS