بنکاک (ایجنسیاں) مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ٹین ہاگ نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو ’’فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں‘‘۔ٹیم پری سیزن کے دورے کے لیے تھائی لینڈ میں ہے اور 37 سالہ رونالڈو کلب میں اپنے مستقبل کے بارے میں شکوک و شبہات کے درمیان خاندانی مسائل کی وجہ سے یہاں نہیں آئے ہیں۔ٹین ہیگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں اور یہ ذاتی مسائل کی وجہ سے ہے۔ ہم اس سیزن کے لیے رونالڈو کے ساتھ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ میں اس کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘پرتگالی اسٹار نے مبینہ طور پر یونائیٹڈ چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ٹین ہیگ نے کہا’’اس نے مجھے ایسا کچھ نہیں بتایا۔ میں نے اس کے بارے میں کہیں پڑھا ہے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کرسٹیانو برائے فروخت نہیں ہے‘‘۔ رونالڈو اولڈ ٹریفورڈ سے 12 سال دور رہنے کے بعد پچھلے سیزن میں جووینٹس سے یونائیٹڈ واپس آئے تھے لیکن ٹیم چھٹے نمبر پر رہی اور اس نے زیادہ باوقار چیمپئنز لیگ کے بجائے صرف یوروپا لیگ کے لیے کوالیفائی کیا۔یونائیٹڈ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر آسٹریلیا بھی جائے گا۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.