سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کو انتباہ

0

چنئی (پی ٹی آئی) : چنئی کے پولیس کمشنر شنکر جیوال نے جمعہ کو انتباہ دیا کہ مذہبی نفرت پھیلانے یا عوامی امن بگاڑنے کیلئے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے بتایاکہ بی جے پی کے ایک کارکن کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے کہ اس کے ٹوئٹ سے لوگوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پر نفرت اور عدم رواداری پھیلی، اس کے بعد سائبر کرائم برانچ نے ایف آئی آر درج کی ہے اور جانچ شروع کی گئی ہے۔ چنئی کے کلپاک کے باشندہ الان گوون نے بھارتیہ جنتایوا مورچہ کی تمل ناڈو اکائی کے صدر ونوج پی سلوم کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ چنئی پولیس کی ایک ریلیز کے مطابق اسی پس منظر میں جیوال نے عوامی اشتعال پھیلانے اور امن بگاڑنے کیلئے جھوٹی خبروں کو پیش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS