امانت اللہ خان 4 دنوں کیلئے اے سی بی کی حراست میں

0

رخواست ضمانت پر 4 دن بعد سماعت،تفتیشی ٹیم بتائے کہ کب ہم نے جانچ میں تعاون نہیں کیا:امانت
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی وقف بورڈ کی مبینہ بھرتی گھوٹالہ میں گرفتار اس کے چیئرمین امانت اللہ خان کو عدالت نے 4 دنوں کے لےے دہلی اینٹی کرپشن برانچ (اے سی بی) کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اے سی بی نے ان سے پوچھ گچھ کے لےے 14 دنوں کی حراست مانگی تھی۔ جمعہ کو گرفتار امانت اللہ خان کو اے سی بی نے ہفتہ کو راو¿ز ایونیو کورٹ کے خصوصی جج وکاس دھول کی عدالت میں پیش کیا۔ امانت اللہ خان نے عدالت میں ضمانت عرضی داخل کی ہے، اس پر چار دنوں کے بعد سماعت ہوگی۔ اے سی بی نے عدالت سے کہا کہ اسے امانت اللہ خاں کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کو وقف بورڈ میں تقرری کرنے کی شکایت ملی تھی۔ مقامی اخباروں میں بھی وقف بورڈ میں تقرری کو لے کر اشتہار نکالا تھا۔ اس کے بعد 33 میں سے 32 لوگوں کو نوکری پر رکھا گیا، اس میں سے 27 خان کے علاقہ اوکھلا کے ہیں۔ اے سی بی نے کورٹ میں ریڈ کے دوران مارپیٹ کا ویڈیو بھی دکھایا اور کہا کہ اس کے افسران کو پیٹا گیا۔ ایم ایل اے نے عہدہ کا غلط استعمال کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ یہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اے سی بی نے عدالت سے کہا کہ امانت اللہ خان نے وقف بورڈ میں اپنے لوگوں کو بھر کر اس سے ہونے والی آمدنی کو دوسری جگہ منتقل کروایا۔ صرف سیلری کی شکل میں ہی 3.20 کروڑ روپے دےے۔ امانت اللہ خان کی طرف سے پیش ایڈووکیٹ راہل مہرا نے کہا کہ اے سی بی کی دلیلوں میں دم نہیں ہے۔ ان پر بیوہ پنشن میں بے ضابطگیوں کا الزام لگانا غلط ہے، جن کو نوکری دی گئی ہے، وہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے ہیں۔ ادھر امانت اللہ خان نے کہا کہ اے سی بی نے جمعہ کو مجھے پوچھ گچھ کے لےے بلایا، میں کورٹ آنے کے بجائے جانچ کے لےے پیش ہوا اور مجھ کو گرفتار کرلیا۔ اے سی بی بتائے کہ کب ہم نے جانچ میں تعاون نہیں کیا۔ جس ڈائری کو وہ دکھا رہے ہیں، اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ کوئی بھی ڈائری میں میرا نام لکھ سکتا ہے۔ اے سی بی کی چیک بک والی دلیل چوکانے والی ہے۔ کیا کوئی بدعنوانی بینک کے ذریعہ کرے گا۔ وکیل راہل مہرا نے کہا کہ کروڑوں روپے ملے نقدی سے میرے مو¿کل کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اے سی بی نے جواب دیا کہ بورڈ کے ذریعہ تقرری پانے والے بلال، ہدایت اللہ، کلیم، رفیع اور دیگر 2 لوگ امانت اللہ خان کے رشتہ دار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS