بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے ایک سے 2 ہفتہ تک کی ویٹنگ

0

نئی دہلی (ایس این بی) : عالمی وبا کووڈ کی چوتھی لہر کے توسط سے اب دہلی کے محکمہ صحت نے کووڈ بوسٹر ڈوز لینے والوں میں کریج بڑھ رہا ہے، لیکن 2 درجن سے زیادہ مراکز پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے ویٹنگ ایک سے 2 ہفتے تک بڑھ گئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے آس پاس ٹیکہ کاری مراکز میں ٹیکے لگوانے کے لیے لمبی تاریخ دی جارہی ہے۔ کئی مراکز پر تو ٹیکوں کی کمی بھی بتائی جارہی ہے۔ بوسٹر ڈوز کی کمی اور لمبی تاریخ سے متعلق انتظامیہ پر دہلی سرکار میں محکمہ صحت کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نتن منڈیجا نے کہا کہ اہل لوگوں کو ہی ٹیکے رجسٹریشن کئے جارہے ہیں۔ یہ عمل چونکہ مرکزی سرکار کی طرف سے آپریشنل کووڈ ایپ پر رجسٹریشن کرانے کے بعد ہی کووڈ سینٹر کی پہچان جاری کی جاتی ہے، اس لیے اس معاملے میں دہلی سرکار کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ حالانکہ مانگ کے مطابق ہی مراکز میں بوسٹر ڈوز کی سپلائی مرکزی ایجنسیاں کرتی ہیں۔کووڈ ایپ پر دہلی کے 11 اضلاع وسط دہلی، سول لائنس، قرول باغ، مغربی دہلی، جنوبی دہلی، مشرقی دہلی، شمال مشرقی دہلی میں تقریباً 23 ٹیکہ مراکز پر 5 مئی تک رجسٹریشن فل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS