چین : عمارت زمیں بوس،9افراد کو حراست میں لیا گیا

0

چانگشا(یو این آئی؍شنہوا) : چین کے صوبہ ہنان میں جمعہ کے روز ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے کے بعد پبلک سکیورٹی اتھارٹی نے اتوار کے روز 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق عمارت کے مالک وو اور عمارت کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے ذمہ دار لانگ، رین اور شیو پر چانگشا میں حادثے کی وجہ بننے کا الزام ہے ۔تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک انجینئرنگ ٹیسٹنگ کمپنی نے 13 اپریل کو عمارت میں موجود گیسٹ ہاؤس کو گھر کی سیکورٹی کی غلط تشخیص کی رپورٹ جاری کی تھی۔ کمپنی کے قانونی نمائندے ٹین اور ننگ، تانگ، لیو اور گونگ نامی تکنیکی ماہرین پر جھوٹی دستاویزات فراہم کرنے کا شبہ ہے ۔عمارت کے ملبے سے اب تک پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 23 دیگر اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔یہ واقعہ چانگشا شہر کے ضلع وانگچینگ میں پیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات اور ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS