وحیدہ رحمان بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئیں

0
وحیدہ رحمٰن کو بھارت کا سب سے بڑا فلمی اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب 
وحیدہ رحمٰن کو بھارت کا سب سے بڑا فلمی اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب 

نئی دہلی: سنیما کی دنیا میں اپنی اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑنے والی اداکارہ وحید رحمان کو سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وحیدہ رحمان کو اس سال ’دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ‘ سے نوازا جائے گا۔ وحیدہ رحمان ہندی سنیما کی تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے بلیک اینڈ وائٹ سے لے کر کلر تک کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

وحیدہ رحمان نے اپنی اداکاری سے ایک طویل عرصے تک سینما پر راج کیا۔ انہوں نے ہندی سنیما کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ اسکرین پر کام کیا جن میں دیو آنند، راج کپور، راج کمار، منوج کمار اور سنیل دت شامل ہیں۔ وحیدہ رحمان 3 فروری 1938 کو چنئی میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 1955 میں تیلگو انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہیں ہندی سنیما میں پہلا بریک 1956 میں فلم سی آئی ڈی سے ملا۔ اگرچہ اس فلم میں وحیدہ رحمٰن نے منفی کردار ادا کیا لیکن ان کے کردار کو بہت پسند کیا گیا۔ اس دوران مداحوں نے وحیدہ اور گرو دت کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا۔ انہوں نے ان کے ساتھ پیاسا، کاغذ کے پھول، چودھویں کا چاند، صاحب بیوی اور غلام جیسی فلموں میں کام کیا۔

مزید پڑھیئے:

منی پور میں دردناک واقعہ، دو طالب علم کا قتل سوشل میڈیا پر وائرل

وحیدہ رحمان نے 1965 میں فلم گائیڈ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ وحیدہ رحمان کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 1974 میں اداکار ششی ریکھی سے شادی کی۔ لیکن ان کے شوہر کا 2000 میں انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد وحیدہ رحمان نے ایک بار پھر کام کرنا شروع کیا اور دہلی 6، رنگ دے بسنتی اور پانی جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔ وحیدہ رحمٰن نے آخری بار مراٹھی فلم اسکیٹر گرل میں کام کیا تھا، جو سال 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS