نئی دہلی،(یو این آئی):دہلی خواتین کمیشن نے ہندوستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی کی بیٹی کو ملی عصمت دری کی دھمکی کے سلسلے میں منگل کو دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے ٹویٹ کرکے اس شرمناک واقعہ کی سخت مذمت کی۔ اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’یہ وقت ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے نہ کہ ان کے خلاف۔ بھلے ہی ہندوستان، پاکستان سے ہار گیا ہولیکن کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت افسوس ہوا کہ وراٹ کوہلی کی نو ماہ کی بچی کو آن لائن ریپ کی دھمکیاں ملی ہیں۔ میں نے ایک نوٹس جاری کر کے اس معاملے میں فوری ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کو ڈھونڈنے کے بعد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسے لوگوں کو سبق سکھانا معاشرے کے مفاد کے لیے بہت ضروری ہے۔
کمیشن نے اس سلسلے میں مسلسل میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا اور پولیس سے کہا کہ وہ جلد از جلد وراٹ کوہلی کی نو ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کو پکڑے اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرے۔ یہ معاملہ ہندوستاناس وقت شروع ہوا جب ہندوستان، پاکستان کے خلاف حالیہ کرکٹ میچ میں ہار گیا اور وراٹ کوہلی نے اپنے ساتھی اور ہندوستانی بالر محمد سمیع کی حمایت کی، جن پر ان کے مذہب کی وجہ سے حملہ اور ٹرول کیا جا رہا تھا۔
معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے سائبر کرائم سیل سے کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جنہوں نے بچی کو دھمکی دینے کی جرات کی۔ خواتین کمیشن نے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کا فوری طور پر پتہ لگایا جائے اور سب کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
وراٹ کوہلی کو دھمکی، خواتین کمیشن کا پولیس کو نوٹس جاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS