ایڈیلیڈ(ایجنسیاں) :بھلے ہی ٹیم انڈیاٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئی لیکن یہ ٹورنامنٹ سابق کپتان وراٹ کوہلی کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 شاندار رہا ہے۔ وراٹ کوہلی اس ٹورنامنٹ کے اب تک سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے اس دوران ایک بڑا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 4000رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے اس فارمیٹ میں 4000 رنز مکمل کر لیے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اب کوہلی کے 115 ٹی 20 میچوں میں 4008 رنز ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فارمیٹ میں ان کے پیچھے یعنی دوسرے نمبر پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما ہیں۔ روہت کے 148 میچوں میں 3853 رنز ہیں۔31 رنز کے ساتھ ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ اس وقت آسٹریلیا کے چھوٹے فارمیٹ کے کپتان ایرون فنچ کے پاس تھا۔ فنچ نے انگلینڈ کے خلاف 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں 619 رنز بنائے ہیں۔ کوہلی نے 20 اننگز میں 639 رنز بنائے ہیں۔
وراٹ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 50 رنز کی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔ وہ اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 103 چوکے لگا چکے ہیں۔ انہوں نے تلارتنے دلشان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دلشان نے 101 چوکے لگائے۔
ویراٹ کوہلی نیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے 6 میچوں میں 296 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے لیکن انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز ، جن کے نام اس اننگز سے قبل 211رنز تھا، 86رنز بناکر وراٹ کوہلی سے آگے نکل گئے ہیں۔ کوہلی نے اس ٹورنامنٹ میں چار نصف سنچریاں بنائیں۔ پاکستان کے خلاف ان کی اس اننگز کو کون بھول سکتا ہے جو اس نے ملبورن میں کھیلی تھی۔ اس نے وہ میچ جیت کر ٹیم انڈیا کو شکست کے منہ سے نکالا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں بھی 50 رنز بنائے۔
وراٹ کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS