بنگلہ دیشی کھلاڑی کی حرکت سے کوہلی غصے میں آگئے

شکیب الحسن اور آن فیلڈ امپائر نے حالات کو سنبھالا

0

ڈھاکہ (ایجنسیاں)
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویراٹ کوہلی مسلسل بحث میں رہے۔ کوہلی نے بنگلہ دیش کے اوپنر نجم الحسن شانتو کو سلیج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر جب کوہلی بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے تو ان کا بنگلہ دیش کے بولر تیج الاسلام سے ٹکراؤ ہوا۔ اب اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جب کوہلی نے مہندی حسن معراج کے خلاف 22 گیندوں پر ایک رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوائی تو بنگلہ دیشی کیمپ نے اس کا خوب جشن منایا۔ اس دوران تیج الاسلام نے کوہلی سے کچھ کہا جس پر وہ غصے میں آگئے اور واپس کھلاڑیوں کی طرف جانے لگے۔ آن فیلڈ امپائر وہاں پہنچے اور کوہلی کو آگے جانے سے روک دیا اور اسی دوران بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن بھی وہاں پہنچ گئے۔ کوہلی نے شکیب سے شکایت کی جس کے بعد شکیب واپس جاتے ہوئے تیجول کو کچھ سمجھاتے نظر آئے۔ کوہلی کے ردعمل کو دیکھ کر ایک بات تو واضح تھی کہ وہ بنگلہ دیشی کھلاڑی کے رویے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔

https://twitter.com/AdnanAn71861809/status/1606604159654178816?s=20&t=_P4HfHvl6Cuumi-g_AEueA

میچ کا تیسرا دن کوہلی کے لیے اچھا نہیں رہا کیونکہ ان کے ساتھ بہت کچھ غلط ہو گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی دوسری اننگز میں کوہلی نے سلپ میں کئی کیچز چھوڑے۔ ان میں سے کچھ کیچ مشکل تھے، لیکن کوہلی جس طرح کے فیلڈر ہیں، اس سے ہمیشہ ایسے کیچ لینے کی امید کی جاتی ہے۔ اس کے بعد جب انہیں بیٹنگ میں ہندوستانی اننگز کو سنبھالنا پڑا تو وہ 22 گیندوں میں صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
ویرات کوہلی نے بنگلہ دیش کے خلاف اس سیریز میں 15 کی اوسط سے 45 رنز بنائے۔ شکر ہے کہ وہ اننگز میں ناٹ آؤٹ رہے ورنہ اعداد و شمار مزید خراب ہوتے۔ اوسط کے لحاظ سے یہ ان کی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی بدترین کارکردگی ہے۔ کوہلی کی17 -2016 بارڈر گاؤسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹیسٹ کی 5 اننگز میں اوسط 9.20 تھی، جو ان کے کیریئر کی ان کی بدترین ٹیسٹ سیریز کی اوسط تھی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف20- 2019 میں 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں 9.50 کی اوسط سے رنز جوڑے۔15- 2014 پٹودی ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی 10 اننگز میں ان کی اوسط 13.40 تھی، جو ان کے کیریئر کی تیسری بدترین ٹیسٹ سیریز کی اوسط تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس سیریز میں ویراٹ نے 15 کی اوسط سے رنز جوڑے اور یہ ان کی بدترین ٹیسٹ سیریز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS