نئی دہلی (ایس این بی ) : منڈولی جیل میں قیدیوں کے ساتھ جیل کے ایک پولیس افسر کے ذریعے تشدد کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیرآباد روڈ کو جیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے جام کرنے کی کوشش کی لیکن نند نگری تھانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمولی طور سے لاٹھی چارج کرکے مظاہرہ کو ختم کرا دیا. دراصل منڈولی جیل میں قید کچھ قیدیوں کے ساتھ تشدد کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بری طرح سے زخمی قیدی جیل کے ایک پولیس افسر پر رشوت کے روپیہ طلب کرنے اور نہ دینے پر مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے. مظاہرہ کرنے والے قیدیوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب ہم اپنے بچوں سے ملنے جیل میں آئے تو انہوں نے ان کے ساتھ تشدد ہونے کی جانکاری دی۔
قیدیوں کے ساتھ تشدد کا معاملہ : رشوت طلب کرنے اور نہ دینے پر مار پیٹ کرنے کا الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS