وکاس دوبے انکاؤنٹر معاملہ: جسٹس چوہان کی سربراہی میں کمیشن آف انکوائری قائم، سابق ڈی جی پی بھی شامل

    0

    سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اترپردیش کے خوفناک مجرم وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کی تحقیقات کے لئے اپنے سابق جج بی ایس چوہان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔
    اتر پردیش حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جسٹس چوہان کا نام عدالت کو تجویز کیا۔
    مہتا نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں بینچ کو بتایا کہ جسٹس چوہان کمیشن کا حصہ بننے پر راضی ہوگئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کا حصہ بننے کے لئے، انہوں نے سابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل پولیس کے ایل گپتا کا نام بھی تجویز کیا۔
    عدالت نے کہا کہ کمیشن ایک ہفتہ میں اپنا کام شروع کردے گا اور اسے دو ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
    سماعت کے دوران جسٹس بوبڈے نے کہا کہ انہوں نے جسٹس چوہان کے ساتھ بھی متعدد مقدمات سنے ہیں، انہوں نے بھی ان کے نام کی تجویز کی۔
    درخواست گزار انوپ پرکاش اوستی اور گھنشیام اپادھیائے نے کہا کہ انہیں جسٹس چوہان پر پورا اعتماد ہے۔
    درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ریاست کی تشکیل کردہ کمیٹی کو کسی بھی قیمت پر معاملہ کی تحقیقات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک چھ معاملوں میں چھ مڈبھیڑ کئے ہیں اور اب اس معاملے میں پولیس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرکے جانچ کی جانی چاہئے۔
    درخواست گزار انوپ اوستی نے کہا کہ وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کا حکم براہ راست وزیر اعلی نے دیا تھا، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS