نئی دہلی (ایجنسیاں) :مفرور وجے مالیا کے وکیل نے ان کا مقدمہ لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران مالیا کے وکیل ای سی اگروال نے کہا کہ مالیا کا کوئی پتہ نہیں ہے اور نہ ہی ان سے کوئی رابطہ ہوپارہا ہے۔ ایسے میں ان کا مقدمہ لڑنا ممکن نہیںہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ سے وکیل ای سی اگروال نے کہا کہ میں اس کیس سے ڈسچارج ہونا چاہتا ہوں۔ مجھے اس شخص کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں مل رہی ہے۔ بنچ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ مالیاتی تنازع کے سلسلے میں مالیا کی طرف سے داخل2 خصوصی درخواستوں پر غور کر رہی تھی۔ بنچ نے وکیل کو کیس سے ڈسچارج ہونے کے طریقہ کار پر عمل کرنے کی اجازت دی اور اس سے کہا کہ وہ عدالت کی رجسٹری کو مالیا کے موجودہ ای میل آئی ڈی اور موجودہ رہائشی پتے کے بارے میں مطلع کرے۔ جولائی میں سپریم کورٹ نے وجے مالیا کو احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے الزام میں 4 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.