کانپور : گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت

0
jantakareporter.com

کانپور (ایجنسی) : ہمیشہ سرخیوں میں رہنے والی اتر پردیش پولس کا غیر انسانی چہرہ ایک بار پھر سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس اہلکار نے بچے کو گود میں لیے ہوئے ایک شخص پر لاٹھیاں برسائیں۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے اور تنقید کے بعد اس معاملے پر یوپی پولیس کی وضاحت بھی سامنے آئی ہے۔ گود میں بچے کو لئے ہوئے شخص پر یوپی پولیس نے برسائیں لاٹھیاں،ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحت لکھنؤ: اتر پردیش کے کانپور دیہی علاقوں میں پولیس کی بربریت کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ جس میں پولیس نے ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے شخص پر لاٹھیاں برسانی شروع کردی۔ یہ واقعہ کانپور کے دیہی علاقے اکبر پور کے ضلع اسپتال کے سامنے پیش آیا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف لاٹھیوں سے حملہ کیا بلکہ اس کے بچے کو بھی چھیننے
کی کوشش کی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس شخص نے ایک انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر پولیس افسران نے کہا ہے کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ویڈیو میں نوجوان کو


یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ’’بچے کو لگ جائے گی‘‘۔ جب کہ پولیس والے اس کا پیچھا کرتے ہیں اور کچھ اہلکار بچے کو زبردستی گھسیٹ کر اس سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دوران نوجوان کہہ رہا ہے کہ یہ اس کا بچہ ہے اور اس کی ماں بھی نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوان کانپور کے دیہی علاقوں میں اکبر پور کے ضلع اسپتال کا ملازم ہے ۔ کانپور دیہات کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گھنشیام چورسیا نے کہا کہ کچھ لوگ علاقے میں افراتفری پھیلا رہے تھے، اسپتال کی او پی ڈی بند کر


رہے ہیں اور مریضوں کو ڈرا رہے ہیں۔ ہم نے انہیں روکنے کے لیے معولی طاقت کا استعمال کررہے تھے۔ اسی دوران ایک سینئر پولیس افسر ارون کمار سنگھ نے اعتراف کیا کہ نوجوانوں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص اسپتال میں تعمیراتی کام کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جب پولیس نے مداخلت کرکے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے ایک پولیس انسپکٹر کے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ ورن گاندھی نے ٹوئٹ کرکے اس معاملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مضبوط امن و امان وہ ہے جہاں کمزور سے کمزور کو انصاف مل سکے۔ ایسا نہیں ہے کہ انصاف مانگنے والوں کو انصاف کی جگہ اس بربریت کا سامنا کرنا پڑے، یہ بہت تکلیف دہ ہے، خوف زدہ معاشرہ قانون کی حکمرانی کی مثال نہیں دیتا۔ مضبوط امن و امان وہ ہے جہاں پولیس کا نہیں قانون کا خوف ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS