وبائی مرض کو بھی ‘مصلح’ کے طور پر دیکھا جانا چاہئے : وینکیا نائڈو

0

نئی دہلی: نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کو نہ صرف ایک آفت بلکہ زندگی کے تئیں نظریہ اور نظام میں ضروری تبدیلی کرنے والے ایک ’مصلح‘ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے جس سے قدرتی، ثقافتی اور رہنما اصولوں اور اقدار کے ساتھ ہم آہنگ بنا کررہاجاسکے۔
مسٹر نائیڈو نے اتوارکوکہا کہ ’’زندگی کے راستے اس کے تمام مظاہروں اور مجموعی طور پر زندگی کے راستے کا مستقل جائزہ بہترین زندگی کے لئے ایک لازمی شرط ہے۔‘‘ ایسا ہی ایک موقع ابھی ہے کیونکہ ہم کورونا وائرس کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔‘‘
نائیڈو نے سوشل نٹورکنگ ویب سائٹ فیس بک پرتحریر کردہ ایک مضمون ’کورونا کے عہد میں زندگی کے تعلق سے غور و فکر‘ میں کہا ہے کہ ’’مارڈن زندگی کی نوعیت اور رفتار پر نظرثانی کرنے اور ہم آہنگی اور متوازن زندگی کے لئے مناسب تبدیلیوں کے علاوہ زندگی کے مقصد کی صحیح طور پر وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے لوگوں سے کورونا وائرس کی وجہ سے پابندی کے دوران گزشتہ کچھ مہینوں کی زندگی پر خوداحتسابی اور جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ ایسی غیریقینی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرنا چاہئے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS